اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کو بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی کوششوں کاسخت نوٹس لینا چاہیے، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی کوششوں کاسخت نوٹس لینا چاہیے۔بھارتی کارروائی پر اپنے در عمل کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو ہمیشہ کی طرح منہ توڑ جواب دیا، آج ملکی دفاع کے لیے پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔