عبد القادر پٹیل

انٹرنیشنل ریڈ کراس کے وفد کی وزیر صحت عبد القادر پٹیل سے ملاقات

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاہے کہ حکومت عوام کو متعدی و غیر متعدی امراض سے تحفظ فراہم کرنے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق انٹرنیشنل ریڈ کراس کے وفد نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات کی جس میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر افتخار شلوانی بھی موجود تھے ۔وفد کی قیادت ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمال خان نے کی ۔وفد کے ہمراہ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کی ڈاکٹر سیمی جمالی بھی شریک تھیں ۔

وفد نے وزیر صحت کو ریڈ کراس کی پاکستان میں انسانی خدمات بارے تفصیلات بتائیں ۔وفد کی جانب سے بالخصوص صحت کے شعبے کام۔اور بحالی کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔وفد نے حکومت کو صحت کے شعبے میں وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانینِ میں بہتری کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کی ۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ریڈکراس کی انسانی خدمات کے شعبے میں کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر عبد القادر پٹیل نے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں پونیورسل ہیلتھ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنا رھی ہے ،یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کیلئے مربوط حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ معزور افراد کی بحالی اور ان کے کام کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔

ترجمان کے مطابق صحت کے اشاریوں کو بہتر کرنے کیلئے مضبوط شراکت داری کے زریعے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت عوام کو متعدی و غیر متعدی امراض سے تحفظ فراہم کرنے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارہی ھے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہرممکن اقدامات اور وسائل کو یقینی بنارھے ہیں ،موجود حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ھے ۔

عبد القادر پٹیل نے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا منشور ھے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں ،وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ریڈکراس کے وفد کو ہر ممکن تعاون کو یقین دلایا ۔وفد نے وزیر صحت عبدالقادر کو صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کے حوالے خراج تحسین پیش کیا۔