شہباز شریف

حکومت کا وعدہ، تیل کی قیمتوں میں کمی ، پٹرول 18،50 روپے سستا، شہباز شریف

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گنجائش پیدا ہوتے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے، قوم سے اپنے وعدے کے مطابق ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں، اتحادی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے.

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ جیسے ہی ہمارے پاس گنجائش پیدا ہو جائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے اور وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا،شہباز شریف نے کہا کہ میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔