رکن پنجاب اسمبلی

لیگی رکن پنجاب اسمبلی محمد جعفر کی نا اہلی کےلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 103سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد جعفر کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

مسٹر جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار سجاول کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر عوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ (ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی محمد جعفر جعلی ڈگری کی بنیاد پر پی پی 103 سے الیکشن لڑ کر صوبائی اسمبلی کے ممبر بنے،لیگی ایم پی اے محمد جعفر نے کاغذات نامزدگی میں سال 2000 میں بی اے کی ڈگری حاصل کرنے ریکارڈ لگایا ہے۔بابر اعوان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ لیگی ایم پی اے محمد جعفر اس عرصہ کے دوران فیصل آباد جیل میں قید تھا، جیل حکام نے بھی محمد جعفر کی بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کی تصدیق نہیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ لیگی ایم پی اے کی ڈگری جعلی قرار ہونے کی بنیاد پر محمد جعفر کو ناہل قرارا دیا جائے اور پی پی 103 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور لیگی ایم پی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔