لاہور:لاہور میںملکی تاریخ کا پہلا انرجی ٹریننگ سنٹر قائم کر دیا گیا، پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انرجی سنٹر توانائی کے شعبے میں خصوصاً رینیو ایبل انرجی سے متعلق انجینئرز کے ساتھ ساتھ نان انجےنئرز کو بھی تربیتی کورسزکروائے گا۔
انرجی سنٹر کا افتتاح دنےا کی معروف جنکو سولرکمپنی ایشیا کی سربراہ انیتالی نے بدھ کے روز کیا۔ اس موقع پرانرجی ٹریننگ سنٹرکے ڈائریکٹر انجینئر فیض محمد بھٹہ سمیت توانائی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انیتالی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر شمسی توانائی پر انحصار کرنے کے رحجان مےں اضافہ ہو رہا ہے اور ےہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں انرجی ٹرےننگ سنٹر کے قےام سے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابوپانے میں مدد ملے گی اور بجلی کی بچت سمیت اس کے درست استعمال کے حوالے سے رہنمائی ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ بجلی کی بچت اور اس کا درست استعمال ضروری ہے، انرجی ٹریننگ سنٹر کے قیام سے اس سلسلہ میں بھر پور آگہی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سولر سسٹمز کے معےار پر توجہ دے اور درآمدات پر بھی معےار کی چےکنگ ضروری ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر انرجی ٹریننگ سنٹر انجینئر فیض محمد بھٹہ نے ٹرےننگ سنٹر کے قےام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے بتاےا کہ 2015ءسے قائم ہونیوالی پاکستان رینیوایبل اکیڈمی (پرینےک) کو اب انرجی ٹریننگ سنٹر کے طورپر اپ گریڈ کر دےا گےا ہے۔ یہ اکیڈمی اپنے قیام سے لیکر اب تک 2000 سے زائد افراد کو تربیت دے چکی ہے۔ اب مذکورہ انرجی ٹریننگ سنٹرسپروائزرز، انسپکٹرز، ڈیزائنرز، انجینئرز، ٹیکنالوجسٹس، منیجرز سمیت این جی اوز کے سروس وسپورٹ سٹاف کوتربیت فراہم کرے گا جو ٹریننگ کورس کے ذریعے اپنی مہارتوں میں اضافہ کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ انرجی ٹریننگ سنٹر سی پی ڈی سی کورسز کروائے گا جس سے توانائی کے شعبہ میں انقلاب آئے گا اور ٹرےننگ سنٹر سے تربےت لے کرکرےڈٹ پوائنٹ لےنے کے بعد ہی اےک انجےنئر پروفےشنل انجےنئر بن سکتا ہے جبکہ سنٹر انجےنئرز کے ساتھ ساتھ نان انجےنئرز کو بھی تربےت دے گا۔ انہوں نے اس امےدکا اظہا رکےا کہ توانائی شعبے کی اہمےت کے پےش نظر انرجی ٹرےننگ سنٹر جلد ےونےورسٹی کا درجہ حاصل کر لے گا۔