یا:مفتی عبدالشکور

امام حسین نے سب کچھ لٹا کر دین محمدی ۖ کو بچا یا، مفتی عبدالشکور

لاہور(لاہورنامہ) وفا قی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے کہاہے کہ امام حسین نے سب کچھ لٹا کر دین محمدی ۖکو بچا یا، پاکستان میں موجو د تما م مسا لک اگر اپنے دائرے میں رہ کر کام کر یں تو ملک میں کہیں انتشار پیدا نہیں ہو گا.

امام حسین کی قر بانی نے دین کو تا قیامت بقا ء بخشی، آ پکے اسو ہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دین و دنیا کو سنوار سکتے ہیں۔ ا ن خیالا ت کااظہارانہو ں نے جامعہ محمو دیہ قا سمیہ والٹن رو ڈ میں محرم الحرام کے حوالے سے تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع جمعیة علمائِ اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر، مدیر جامعہ محمدیہ قاسمیہ مولانا حافظ محمد اشرف گجر، محمد شاہد اسرار ، فہیم الد ین ، محمد افضل خان،محمد مد ثر،شاہد منظور سمیت جے یو آئی کے سنیئر رہنما بھی موجود تھے۔ وفا قی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکورنے مزید کہاکہ سا بق دور حکومت میں حج جیسے فر یضے کو انتہائی مہنگا کر دیا گیا تھا جب ہمیں ذمہ داری ملی تو ہم سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ کس طرح اس اسلامی فر یضے کو سستا کر یں .

اللہ تعا لی کے فضل وکرم سے ہم نے وزار ت حج میں جہا ں جہا ں اخراجا ت میں کمی کی جا سکتی تھی اسے کم کیا پھر سعودیہ میں ہو ٹل میں جو پاکستانی حا جیوں سے کمیشن لی جا تی تھی اسے ختم کرایا خوراک اوررہا ئش کیلئے بہتر ین بندو بست کیا جس میں محض اللہ تعالی کی تو فیق تھی جو کام ہم نے کر دکھا یا ۔

انہو ں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور کا دفتر لاہور میں موجود ہے اگر شہری کا حج اور عمرہ کے حوالے سے کسی کر پشن اور کمیشن مافیا سے واسطہ پڑ جائے تو وہ ہمیں برائے راست بتا ئے میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں حاجیو ں اورعمرہ پر جانے والو ں کی بہتر سے بہتر خدمت ہماری تر جیح ہے۔