شاہ محمود قریشی

چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال اور بدنیتی ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال ہے ، الیکشن کمیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو عمران خان نو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، پک اینڈ چوز کرنا بدنیتی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں کا مقابلہ سیاسی طور پر کریں گے، پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر نے مجھے پنجاب کا صدر بنایا تھا، میں کوئی پیچھے نہیں پڑا ہوا تھا، مجھے ڈھونڈ کر وزیر خارجہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ قوموں پر جب مشکل وقت آتا ہے ،قوم کی بچیوں کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے، مہربانو بی بی پڑھی لکھی ہیں، صحافی بھی رہی ہیں، خواتین کی حد تک وہ ضرور کمپین کریں گی۔ انہوں نے کہاہک میں بھی کمپین کروں گا اور زین قریشی بھی کمپین کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے پارٹی کے پاس مہر بانو سے بہتر امیدوار ہو گا تو وہ زور نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین کا فلسفہ سب کو اکٹھا کرنا ہے، امام حسین کی شہادت نے ثابت کر دیا جیت حق کی ہوتی ہے، اس دور میں بھی جنگ حق اور باطل کی ہے۔