مسرت جمشید چیمہ

حکومت کا عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود اضافہ عوام دشمنی ہے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود اضافہ کر کے دراصل پی ٹی آئی سے وابستگی دکھانے پر عوام سے انتقام لے رہی ہے.

جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اور عالمی منڈی میں قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر تھیں تو پی ڈی ایم والے ایسے دعوے کرتے تھے جیسے پیٹرولیم مصنوعات گوالمنڈی سے نکلتی ہیں، آج قیمتیں کئی گنا نیچے آ چکی ہیں لیکن عوام کی ہڈیوں کو بھی نچوڑا جارہا ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم صفدر کا یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز اورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف مہنگائی کے فیصلوں سے خوش نہیں ۔ پانامہ رانی سے سوال ہے کہ پھر مہنگائی کر کون رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جتنے بڑے انقلابی لیڈر ہیں قوم انہیں اچھی طرح جانتی ہے ،ماضی میں بھی ان کی جماعت نے ان کا استقبال کیا تھا جب ان کے چھوٹے بھائی اور مرکزی قیادت نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے پہنچنے کی بجائے کہیں راستہ بھٹک گئی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف مفروری کاٹ کر واپس آرہے اور مفروروں اور اشتہاریوں کا اصل ٹھکانہ سلاخوں کے پیچھے ہوتا ہے۔