دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں سندیپ لیمی چن کی غیرمعمولی باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، گلیڈی ایٹرز کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سندیپ نے جادوئی سپن باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ تہس نہس کر دی،8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، سندیپ نے 10 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈی ویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سندیپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بدھ کو دبئی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 17ویں میچ میں لاہورز قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے ان کے فیصلے کو درست ثابت کر کے دکھایا، گلیڈی ایٹرز پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 106 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سندیپ لیمی چن کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے کوئٹہ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، احسان علی 33، کپتان سرفراز احمد 29 اور محمد نواز 12 رنز بنا کر نمایاں رہے، شین واٹسن 7، ریلی روسو 8، عمر اکمل اور دانش عزیز 1، 1 سہیل تنویر 7 فواد احمد اور محمد حسنین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سندیپ نے 4 حارث راؤف نے 2، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 16.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، فخر زمان دوسرے اوور میں 2 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، 33 کے سکور پر سلطانز کی دوسری وکٹ گری جب گوہر علی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس موقع پر حارث سہیل اور ڈی ویلیئرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ میں 74ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، ویلیئرز 47 اور حارث 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، گورنے اور حسنین نے ایک، ایک وکٹ لی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM