چار درخت گراکر

بھارتی ہمارے چار درخت گراکر پاگل ہورہے تھے لیکن ہم نے ان کے دوطیارے گرا دیئے ہیں،مودی ہندوستان میں مقبول تھا لیکن اب غیر مقبول ہوچکاہے،نبیل گبول

کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ جب سے انڈیا نے حملہ کیا تھا تو میں ساری رات نہیں سویا تھا اور میرے ساتھ ساری قوم بھی نہیں سوئی ہوگی کہ جب تک ہم بدلہ نہیں لیں گے سوئیں گے نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیبل گبول نے کہا کہ میں عمران خان کی تعریف کرتاہوں کہ جس طریقے سے ان کی جانب سے تقاریر کی گئیٰن، جب سے انڈیا نے حملہ کیا تھا تو میں ساری رات نہیں سویا تھا اور میرے ساتھ ساری قوم بھی نہیں سوئی ہوگی کہ جب تک ہم بدلہ نہیں لیں گے سوئیں گے نہیں بھارتی ہمارے چار درخت گراکر پاگل ہورہے تھے لیکن ہم نے ان کے دوطیارے گرا دیئے ہیں اگر بھارت کی جانب سے اور بھی کوئی جارحیت کی گئی تو ہمارے فوجی جوان چوکس بیٹھے ہیں، مودی ہندوستان میں مقبول تھا لیکن اب غیر مقبول ہوچکاہے۔