شادی کے بعد

ایمان علی شادی کے بعد بھی شوبز سے وابستہ رہیں گی

کراچی: اداکارہ و ماڈل ایمان علی شادی کے بعد بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہیں گی۔ انھوں نے بابر بھٹی جو میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں، کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

رواں سال اداکارہ طویل عرصے بعد اپنے فنی کیریئر کی پہلی ویب ڈرامہ سیریز بادشاہ بیگم میں کام کریں گی جس کی عکسبندی کا آغاز ماہ اکتوبر میں کیا جائے گا۔ اس سیریز میں ان کے ہمراہ گوہر رشید، عمران اشرف فی الحال کنفرم ہوچکے ہیں۔

ایمان علی اس سے قبل متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم خدا کیلئے ان کی بہترین فلم رہی۔ انھیں لکس سٹائل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔