بوہڑ کے درختوں کی شجرکاری

شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت پی ایچ اے نے بوہڑ کے درختوں کی شجرکاری کی

لاہور(لاہورنامہ)شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت پی ایچ اے نے ریلوے اسٹیشن کی شاہراہ اور پارک میں 8 سے 12 فٹ کے بوہڑ کے درختوں کی شجرکاری کی۔

شجرکاری میں بوہڑ والے چوک پر 4،ریلوے اسٹیشن پارک پر 4اور ریلوے پارک کے سامنے 12 بوہڑ کے درخت لگائے گئے۔ شجرکاری کا ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید اور اے ڈی جی پی ایچ اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف پر شجرکاری مہم کا جائزہ لیا۔

پی ایچ اے افسران کی نگرانی میں ریلوے اسٹیشن پر شجرکاری اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا گیا۔شائننگ و گرین لاہور مہم کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں کی شاہراؤں اور گرین بیلٹس پر چھوٹے بڑے درختوں کی شجرکاری کی جارہی ہے۔

پی ایچ اے کے متعلقہ علاقوں کے افسران کام کی مانیٹرنگ صبح و شام کررہے ہیں۔ بیک وقت تمام حکومتی اداروں کیساتھ مل کر علاقوں میں کام کو مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کیساتھ مل کر شائننگ و گرین لاہور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔