لاہور(لاہورنامہ)چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی کی چیئرمین ٹیوٹا میاں مامون جعفر تارڑ سے ملاقات ہوئی اورشاہدرہ میں ٹیکنکل ایجوکیشن کی بہتری اور طلبہ میں شجرکاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
حکومت کی جانب سے طلبہ کو مفت تعلیمی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال اورچیئرمین انجینئر یاسر گیلانی نے چیئرمین ٹیوٹا میاں مامون سے شاہدرہ کے نوجوانوں کیلئے سال اور چھ ماہ کیلئے کورسز کی درخواست بھی کی۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ خود مختار اور ہنر مند نوجوان ہی ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے سخت اثرات سے بچاؤ کا واحد راستہ شجرکاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل میں شجرکاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔