مہلک نشے

نواجوانوں کومہلک نشے کی تباہ کاریوں سے آگاہی کے لیے سرسیدیونیورسٹی میں تقریب منعقدہوئی

کراچی : کراچی سرسیدیونیورسٹی میں معاشرے میں منشیات خلاف نوجوانوں کے کردارکے عنوان سے تقریب منعقدکی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی کراچی کاطلباء سے خطاب میں کہناتھا نوجوان کونشے کی لت لگاکرتبادہ کرنادشمن کامقصدہے کراچی میں ایک دورایسابھی تھاجب نوجوانوں کے ہاتھوں کلاشنکوف تھمادی گئی تھی۔معاشرے میں منشیات کے خلاف نوجوانوں کے کردارکے عنوان سے تقریب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی کراچی امیرشیخ نے ظلباء سے خطاب کیا۔ایڈیشنل آئی جی کاکہناتھادشمن نشے کی لت لگاکرہمارے نوجوانوں کوتباہ کررہاہے،کراچی میں ایک دورایسابھی تھا جب نوجوانوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھمادی گئی تھی۔ڈاکڑامیرشیخ نے طلباء سے خطاب میں مزید کہا منشیات کی روک تھام میں نوجوان طلباء کرادراداکریں، پولیس کے ساتھ گورنرسندھ بھی انسدادمنشیات میں کام کررہے ہیں۔تقریب میں طلباء نے ملی نغمہ بھی پیش کیا،جامعہ کے طلباء نے تقریب کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہاربھی کیا،جبکہ تقریب میں سرسیدیونیورسٹی کے استازہ اکرام نے منشیات کے منفی اثرات پرروشنی ڈالتے ہوئے،انسدادمنشیات پر پولیس کے کردارکوسراہا۔