سی پیک کے تحت

سی پیک کے تحت سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں کی گئی، ماو نینگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت اہم منصوبہ ہے اور نئے عہد میں چین۔ پاک تعاون کا مثالی منصوبہ بھی ہے۔

تر جمان نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اور اس حوالے سے تیز ترین پیش رفت ہوئی ہے۔اس سے نہ صرف پاکستان کے لیے شفاف ، پائیدار اور بہترین توانائی فراہم کی گئی ہے بلکہ مقامی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کردار سمیت ملازمت کے متعدد مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

جسے پاکستانی حکومت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی نے بھرپور سراہا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر جامع مشاورت، تعمیری شراکت ، مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر باہمی سودمند تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے اور سی پیک کو ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا مثالی منصوبہ بنانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک نیز سارے خطے کے عوام کی خوشحالی میں کردار ادا کیا جا سکے۔