Hole in the ground

ہالی ووڈ ایکشن ،تھرلر فلم’ دی ہول ان دی گراﺅنڈ‘کی نمائش سینماءگھروں میں کامیابی سے جاری

نیویارک : ہالی ووڈ کی ایکشن اینڈ تھرلر فلم’ دی ہول ان دی گراﺅنڈ‘کی نمائش سینماءگھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔لی کرونن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچے کو ماضی کی خوفناک یادوں سے محفوظ رکھنے کیلئے شہری آبادی سے دور قصبے میں رہائش اختیار کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے خوفناک یادیں اس کا یہاں بھی پیچھا نہیں چھوڑتیں۔فلم کی کاسٹ میں سیانا کرسلیک،جیمز کوئن،سیمون کربی،اسٹیو وال،سارہ ہینلے،جیمز کوسمو،بینٹ اینڈریو اور ڈیوڈ کرولے کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم بینوں کے مطابق ہالی ووڈ تھرلر فلم اچھا بزنس اور شائقین کو متاثر کریگی۔