چائنا میڈیا گروپ

چین اور نکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی پہلی سالگرہ

بیجنگ (لاہورنامہ) نکاراگوا کے دارالحکومت ماناگوا میں چین اور نکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیے کا انعقاد کیا گیا۔

استقبالیے میں نکاراگوا میں چین کے سفیر چن شی اور نکاراگوا کے صدر کے مشیر اور چین کے ساتھ تعاون کے حوالے سے رہنما لاریانو سمیت 300 سے زائد چینی اور نکاراگوا کی شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء نے چائنا میڈیا گروپ اور نکاراگوا نیشنل ٹیلی ویژن کے اشتراک سے تیار کردہ 30 منٹ کی ہسپانوی فیچر فلم “سمبیوسس” دیکھی ۔یہ چین اور نکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد چینی اور نکاراگوا میڈیا کے اشتراک سے بننے والی پہلی فلم ہے۔