لاہور(لاہورنامہ)پریمئر سپر لیگ کی جانب سے خواتین ٹیموں کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر چیف آرگنائزر پریمئر سپر لیگ فہیم مختار بٹ نے کہا کہ اپنے ہر ٹورنامنٹ میں خواتین کرکٹ کو پروموٹ کررہے ہیں، اگلا ہدف ہے کہ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے تاکہ خواتین کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع ملے۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ ماڈل ٹائون میں کھیلے گئے میچ میں پاک لینڈ ویمن اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے۔
میمونہ عزیز 33 اور حنا شوکت 23 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ لائبہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ویمن اکیڈمی نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سامعہ اسفر 27 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔ اریشا انصاری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سامیہ اسفر کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔