لاہو ر(لاہورنامہ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 07 میرج ہالز کو سیل کر دیا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات دس بجے کے بعد کھلے میرج ہالز اور مارکیز پر زبردست کریک ڈائون کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر نے ٹیموں کے ہمراہ کارروائیاں کیں۔
مجموعی طور پر 60انسپکشنز کی گئیں ، 07خلاف ورزیاں سامنے آئیں جبکہ 07میرج ہالز کو سیل اور ایک کو 30ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔تحصیل کینٹ میں 25 جبکہ تحصیل شالیمار میں 35 انسپکشنز کی گئیں۔
خلاف ورزیوں پر بیدیاں روڈ پر روسا مارکی ،عمر فاروق مارکی کو ہربنس پورہ ،پیرا گون بھٹی فارم، براق میرج ہال، میزبان پیلس ،مین جی ٹی روڈ پر ہیون مارکی اور فتح گڑھ میں مارہار بینکوئیٹ کو سیل کیا گیا .
جبکہ 30 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر میرج ہالز ، مارکیز اور فارم ہاسز کی انسپکشنز کی گئیں۔