غربت مکاؤ

جنو بی پنجاب میں غربت مکاؤکیلئے7 ارب65کروڑروپے جاری کردیئے گئے ‘ چوہدری عدنان

لاہور:پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد عدنان نے کہا ہے کہ جنو بی پنجاب میں غربت مکاؤکیلئے7 ارب65کروڑروپے جاری کردیئے گئے ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ڈویلپمنٹ سیکٹر میں نئے پروگرام اور پالیسیوں پر کام ہو رہا ہے اور اس پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد سے پنجاب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، جنو بی پنجاب سے غربت اور افلاس کا خاتمہ کریں گے اور اس کے لئے 7ارب65کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے ملک میں ایک نئی سوچ پیدا کی ہے ، ہم درد مندلوگ ہیں، کسی غریب کی مدد کرنا، اس کے آنسو پونچھنا ہمارا شیوا ہے ۔