شیئرز خریداری

غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے شیئرز خریداری کی حد میں10 فیصد اضافہ

کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاروں اوراداروں کے لیے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص کی خریداری کی حد 10فیصدبڑھادی ہے۔پی ایس ایکس کے مطابق اب غیر ملکی سرمایہ کار اور ادارے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 20 فیصد تقسیم شدہ شیئرز کی خریداری کرسکیں گے، اس سے قبل پی ایس ایکس کے تقسیم شدہ 10فیصدشیئرز کی خریداری کی حدمقررتھی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 1 فیصد شیئرزکی ملکیت رکھنے والے غیرملکیوں پرایس ای سی پی کی شرط کے مطابق یہ لازم ہے کہ وہ اپنی ہولڈنگ کوظاہرکریں جبکہ پی ایس ایکس کے حصص کے2.5فیصد ملکیت رکھنے والے غیرملکی اداروں پربھی یہ لازم ہے کہ وہ اپنی ملکیت ظاہر کریں۔ پی ایس ایکس کے مطابق سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کو پی ایس ایکس اور سی ڈی سی کے شیئرہولڈنگ میں اضافے کے سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں.