قرعہ اندازی

200 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 مارچ کو ہو گی

لاہور:سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ (بروز جمعہ) کو ہو گی جو رواں سال کی9 ویں اور مجموعی طور پر77 ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے کے 2394 انعامات ہیں۔قر عہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میںمنعقد کی جائے گی ۔