لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید ر فا قت علی گیلانی نے ےہاںاپنے آفس میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اوقاف پنجاب کو مستقبل میں روایتی محکمہ بنانے کی بجائے جدید تقاضوں اور دور رس نتائج کے حصول کے لئے تیز تر حکمت عملی تیارکر لی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ داتا دربار میں غیر ملکی زائرین کی رہنمائی کےلئے خصوصی ڈیسک کا قیام، محکمہ سے سفارش کلچر کے خاتمہ کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔محکمہ سے کرپٹ مافیا اور کالی بھیڑوں کے خاتمہ کےلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔صوبہ بھر کے تما م درباروں پر اوقاف ملازمین میں کی نقل و حمل کےلئے ٹریکنگ سسٹم کا اجراءکیا جارہا ہے۔محکمہ اوقاف کی تمام اراضی پر شجر کاری متواتر جاری رہے گی جبکہ نا جائز قابضین مافیا کی سر کوبی کے لئے بھی قانونی ہتھکنڈہ استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ تمام درباروں پرزائرین کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لئے راﺅنڈ دی کلاک لنگر خانوں ،وضو خانوں اور طہارت خانوں کا قیام بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔ درباروں پر پاپوش اور طہارت خانوں پر عائید فیس کے خاتمہ کا بھی کیاجا رہا ہے۔ خستہ حالی کا شکار درباروں کی تعمیر ومرمت اور تزئین و آرائش کے سلسلہ میں بھی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔صوبہ بھر کے تمام درباروں میں زائرین کے لئے شیلٹرز ہومزکے قیام کے لئے بھی عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔لاہور میں جدید اور معیاری سیرت و تصوف یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی اور بے رغبتی کے خاتمہ کے لئے قرآن، نبی پاک ﷺ اور اولیاءاللہ کی تعلیمات کوکتابی شکل میں لایا جائے گا تاکہا س کے پڑھنے سے بے سکون دلوں کو اطمینان حاصل ہو اور ہر عمر کا فرد اس سے مستفید ہو ۔صوبہ بھر میںاسلامی سیمینار اور کانفرنسوں کا اجراءکیا جائے گا تاکہ دلوں میں اسلام سے محبت کا جذبہ پیدا ہو ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM