لاہور:ضلعی انتظامیہ لاہور اتوار کے روز شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفا ئی ستھرائی کے حوالے سے بھر پور متحرک رہی ، ڈی سی صالحہ سعید خود بھی فیلڈ میں رہیں ،انہوں نے صبح لکھو ڈیر کی ڈمپک سائڈ میں سیکرٹری بلدیات سیف انجم کے ساتھ مل کر ایل ڈبلیو ایم سی لا ہو ر کے ایم ڈی اور افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کو یقنی بنانا ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داری ہے جبکہ زون سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بھی ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیموں کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہونگے۔ اجلاس کے فوری بعد ڈی سی نے شہر کا ہنگامی دورہ کیا اور ایل ڈبلیوایم سی کی ٹیموں کو چیک کیا۔ انہوں نے شالا مار باغ، گڑھی شاہو، حاجی کیمپ ، ریلوے اسٹیشن ، لکشمی چوک اور دین محمد چوک میں کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کی خود نگرانی کی۔ علاوہ ازیں ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ رات بارہ بجے تک شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اٹھائیں جبکہ سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو ہدایت کی کہ وہ تمام زون کے زیڈ او آر ز کو فیلڈ میں نکا لیں اور کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کے عمل کو چیک کروائیں۔ ڈی سی کی ہدایت کے بعد اے سی صاحبان فیلڈ میں رہے اور شہر میں صفائی ،ستھرائی کا کام کروایا۔ ڈی سی لاہور نے کوڑا کرکٹ اٹھوانے کے لیے سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ مشینری کو کرائے پر لیااور ایسے مقامات جہاں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر تھے ان کو اٹھوایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM