جلد سماعت

سپریم کورٹ ، محمد نواز شریف کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ضمانت کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ نواز شریف کی درخواست ضمانت کو اپنی باری پر سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔ یادرہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میڈیکل گراؤنڈز پر عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے جس میں استدعا کی گئی تھی کہ 6 مارچ کو ضمانت کیلئے دائر ان کی درخواست مقرر کی جائے، تاہم پیرکو تین رکنی بنچ نے محمد نوازشریف کی درخواست کی سماعت کی اور جلد سماعت کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ سابق وزیراعظم کی درخواست اپنی باری پرسماعت کیلئے مقرر کی جائے گی۔