الیکٹرونک مانیٹرنگ

ایف بی آر نے 5بڑے شعبہ جات کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5بڑے شعبہ جات کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ۔مشروبات ، تمباکو پراڈکٹس ،شوگر ،کھاد اورسیمنٹ انڈسٹری کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا ایس آر او جاری کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پانچوں کا روباری سیکٹر پر آئن لائن کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔پانچوں سیکٹر ز کی تمام پراڈکٹس ایف بی آر کے ساتھ آئن لائن ہونگی ۔تمام تیار ہونے والی پراڈکٹس پر ایف بی آر کی سٹیمپ یاربار کوڈ لگانا ضروری ہوگا ،ایف بی آر سٹیمپ یار بار کوڈ کے بغیر مارکیٹ میں پراڈکٹس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔ پانچوں کا روباری سیکٹرماہانہ رپورٹ ایف بی آر کو جمع کروائیں گے ۔ماہانہ رپورٹ ایف بی آر کو جمع نہ کروانے والوں کے لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے ۔