جشن بہاراں کی تقریبات

پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات کی مناسبت سے میورل پینٹنگ مقابلہ

لاہور (لاہورنامہ)پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تقریبات کی مناسبت سے میورل پینٹنگ مقابلہ جیلانی پارک میں منعقد کیا گیا۔

میورل پینٹنگ مقابلے میں شہر کے مختلف کالجزاور یونیورسٹیز کے طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔طالبات نے مقابلے میں مختلف رنگوں سے دلکش پینٹنگز بنائیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میئورل پینٹنگ مقابلے میں خصوصی شرکت کی اور دورہ کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ویلفیئر محمد اویس ملک، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی بطور مہمانان خصوصی شرکت اورمیورل پینٹنگ مقابلے پہلی پوزیشن گلبرگ کالج، دوسری سمن آباد کالج اور تیسری پوزیشن کوئین میری کالج کے طالبہ و طالبات میں نقد انعامات، شیلڈزاور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مقابلے میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو، نائب صدر جے ایس بنک برہان رسول ، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر طارق شہزاد، ترجمان پی ایچ اے احسان الحق کی شرکت۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ فنی صلاحتیو کی مالک نوجوان نسل ہی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے۔

میورل پینٹنگ مقابلہ میں طلبہ اور طالبات نے اپنی فنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مقابلے میں حصہ لینے والے باصلاحیت طلبہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ تمام طلبہ اور طالبات نے بڑے ذوق شوق سے میوریل پیٹنگ مقابلے میں حصہ لیا ۔

طالبات نے مقابلے میں مختلف رنگوں سے دلکش پینٹنگز بنائیں۔دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔طالبات کیلئے میورل پینٹنگ مقابلوں کو جشن بہاراں کا خصوصی حصہ بنایا گیا تھا۔میوریل پیٹنگ مقابلے جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

میوریل پیٹنگ مقابلے کے انعقاد پر ڈی جی پی ایچ اے اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ پی ایچ اے جشن بہاراں میں نوجوانوں کی صلاحتوں کو اجاگر کرنے کیلئے میورل پینٹنگ مقابلے سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کررہا ہے۔

میوریل پینٹنگ مقابلے میں طلبہ کا مشکور ہوں جنہوں نے اس میں حصہ لیا۔ پی ایچ اے شہریوں کیلئے صحتمند اور تخلیقی صلاحتوں کو ابھارنے والے
پروگرامات کا انعقاد کرتا رہے گا۔ جشن بہاراں کی تھیم پر طالبات نے خوبصورت آرٹسٹک ورک کیا۔