کراچی کنگز

محمد عامر کراچی کنگز کے سکواڈ کو چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپس روانہ

ابو ظہبی:کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ 26سالہ محمد عامر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والد ہ کے سخت بیمار ہونے کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں اور وہ آئی سی یو میں ہے،ہمیں آپ کی دعا?ں کی ضرورت ہے‘‘۔محمد عامر کراچی کنگز کے ابوظہبی میں شیڈول میچز میں شرکت نہیں کریں گے اور ٹیم کے کراچی پہنچنے پر وہ اسے جوائن کرلیں گے۔

محمد عامر کی جگہ کراچی کنگز کی ٹیم مینجمنٹ فاسٹ با?لر عثمان خان شنواری کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ را?نڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔