لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ایس ایل کے میچ لاہور سے کراچی شفٹ کرنے کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج‘(ن) لیگ کے وارث کلو نے کہا لاہور جیسے شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونا تشویش ناک ہے‘وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ لاء اینڈ آڈر کا مسئلہ نہیں غیر ملکی کھلاڑی نہیں آرہے‘وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی میں حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ایک گھنٹہ تیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا،اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ جنگلی حیا و ماہی پروری کے متعلق سوالوں کے جواب صوبائی وزیر سبطین خان نے دیے، اجلاس کے آغاز میں لیگی رکن وارث کلو نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا پاکستان سپر لیگ کے میچ لاہور سے کراچی شفٹ کرنا افسوسناک صورتحال ہے،لاہور جیسے جدید اور با رونق شہر میں لاقانونیت کی ایسے صورتحال پیدا ہونا حکومت کیلئے لمحہ فکر ہے ،لاہور میں کلچرل میلے نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں،یہ لاہوریوں کے دل کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے،اس کے جواب میں وزیر قانون نے کہا لاہور میں لاقانونیت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں آکر کھیلنے کیلئے تیار ہیں ،ہم ان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اب انٹرنیشنل کھلاڑی نہیں آنا چاہتے تو اس میں حکومت کا کیا قصور ہے،وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے ماہی پروری پر نئی پالیسی مرتب کر لی ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں لوگوں کو سستی اور معیاری مچھلی وافر مقدار میں میسر ہو گی،مچھلی کی وافر مقدار کی دستیابی کی صورت میں بکرے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی،صوبے کی عوام کو بہت جلد دو سو سے ڈھائی سو روپے کلو سستی مچھلی ملے گی، ہم نے معیاری بیج تیار کرلیاہے پہلے یہ بیج تھائی لینڈ سے آتا تھا اب اسے خود تیار کررہے ہیں جس سے محکمہ فشریز میں انقلابی تبدیلیاں رونماہوں گی ۔نکتہ اعتراج پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبہ میں عوام کو سستی ادویات نہیں مل رہیں یہ معاملہ انتہائی اہم ہے،جس پرسپیکر نے عظمی بخاری کی سرکاری ہسپتالوں میں تحریک التوائے کار ایوان میں بحث کرانے کی یقین دہانی کروا دی،اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ارشد ملک ایڈووکیٹ کی تحریک التواء کا ر کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری سابقہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو سبسڈی دینے پر برہم،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ سابقہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی گئی سبسڈی ہے.ن لیگ کی حکومت نے دوارب روپے سے زائد گندم پر کسانوں کوسبسڈی دی جس سے محکمہ خوراک کے انتظامی معاملات خراب ہوئے،انہوں نے کہا کہ ہم تو سابق حکومت کے غلط کاموں کو درست کررہے ہیں،ن لیگ کی حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے مختلف بینکوں سے 447ارب روپے قرضہ لیا،محکمہ خوراک کے پاس گندم کے ذخائر موجود ہیں ان ذخائر کو ریلیز کیاجارہاہے تاکہ آئندہ گندم کو سٹاک کیاجاسکے.ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ارشدایڈووکیٹ نے صوبائی وزیر کی جانب سے پیش کئے گئے اعدادوشمارکو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیااور معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر دیا.سپیکر پرویزالہی نے سٹاک گندم کی صورتحال پر معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیاسپیکر نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ سات روز میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی،سپیکر نے ہدایت کی کہ ایواان کو بتایا جائے کہ کتنی گندم خراب اور کتنی ذخیرہ کی گئی اس پر مکمل جواب جمع کروائیں،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رکن اسمبلی سمیع اللہ خان نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کی طرف توجہ دلائی کہ اسمبلی بزنس کے مطابق کوئی بھی آفیشلز گیلری میں موجود نہ ہے اس سے اندازہ گایا جا سکتا ہے کہ کہ محکمے اس ایوان کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ،جس پر ایوان کی طرف سے آفیشل گیلری میں سرکاری افسران کی عدم موجودگی پر ایوان کا متفقہ نوٹس لیا گیا ،اور سپیکر ، لا منسٹر اور اپوزیشن کی طرف سے گیلری میں آفیشلز کی عدم موجودگی پرنوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔سپیکر نے اپنی رولنگ میں تمام وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے آفیسرز اور وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ محکمہ کے سیکرٹری کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازراں لیگی رکن طاہر خلیل سندھو کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسمبلی تو آئے لیکن ایوان میں آنا مناسب نہ سمجھا جس کی وجہ سے بعض حکومتی ارکان حاضری لگاکر گھروں کو چلے گئے جبکہ اجلاس آج 11بجے کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM