اداکار شہریار منور کی منگنی ہو گئی

اسلام آباد : پاکستانی ٹی وی و فلم کے معروف اداکار شہریار منور کی منگنی طے پا گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹی وی و فلم کے معروف اداکار شہریار منور نے ڈاکٹر ہالا سومرو کے ساتھ منگنی کر لی۔ منگنی کی تقریب میں ہفتے کو منعقد ہوئی جس میں خاندان اور چند دوستوں نے شرکت کی تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ منگنی میں شہریار منور نے پینٹ کو اور ہالا سومرو نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ رواں سال ریلیز کی جائے گی۔