اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے دھمکی آمیز رویے سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں اور جنگی جنون ان پر بری طرح سوار ہے،مودی نے جنگ چھیڑی تو ختم کرنا اس کے اختیار میں نہیں ہو گا، منگل کو اپنے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بھارتی پارلیمنٹ میں عوام اور پارلیمنٹ کی تنقید سے توجہ ہٹانے کے لئے ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، فضائی دراندازی پر بھارت کو پاکستان کی فضائیہ اور مسلح افواج کا جواب اور حساب یاد رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک اور اس کے عوام پرامن قوم ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سکھوں کی بین الاقوامی پارلیمنٹ کا اعلامیہ مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر مودی کے خلاف موثر آواز بلند ہورہی ہے یہ آواز دراصل مودی کی جماعت کی انتہاپسندی کے خلاف ہیں۔نریندر مودی اور ان کی پارٹی آئندہ عام انتخابات میں عبرتناک شکست کے انجام سے خوفزدہ ہیں ان کی پارٹی پر بدترین خوف طاری ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ امن دشمن نریندر مودی کے خلاف اقدامات اٹھائے کیونکہ مودی سرکار سیاست اور اقتدار کے لئے خطے کے امن کو داو¿ پر لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ،مسلح افواج اور سیاسی قوتیں ملکی سلامتی کے لئے متحد ہےں اور ایک پیج پر ہیں بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے، جنگ بچوں کا کھیل نہیں، اگر مودی نے جنگ چھیڑی تو پھر ختم کرنا اس کے اختیار میں نہیں ہو گا، جنگ کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM