عامر کی والدہ

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ان کی والدہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ محمد عامر نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔ محمد عامر کی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور دو دن سے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی، شفقت نغمی، ذاکر خان اور سبحان احمد نے فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کرکٹر کی والدہ کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کےلئے مغفرت اور اہل خانہ کےلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔