ابوظہبی:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی نے 125 رنز کا ہدف بیسویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔مصباح الحق ناقابل شکست 59رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اوپنر اینٹن ڈیویچ 12 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان بھی 11رنز بناکر پویلین لوٹے۔حارث سہیل، ڈیوڈ ویز اور عمیر مسعود نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہم قلندرز نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے حارث سہیل 43، ڈیوڈ ویز 26 اور عمیر مسعود 22رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ملز نے 3، ثمین گل نے 2، ڈاسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز کے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا لیکن پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے امام الحق کو آؤٹ کیا۔ دوسرے ہی اوور میں راحت علی نے کامران اکمل کی وکٹ لی جس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے عمر امین اور ڈاسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پشاور کی پانچویں وکٹ پولارڈ کی گری جو کہ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 20رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق اور ڈیرن سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تاہم ڈیرین سیمی آخری اوور میں بولڈ ہوئے۔ پشاور نے 20ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔ زلمی کی جانب سے مصباح الحق 59رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ڈیرن سیمی نے 46رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3، راحت علی اور ڈیوڈ ویز نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
- "چائنا ٹریول”کی مقبولیت , ایک کھلے اور سچے چین کی عکاس ہے، رپورٹ
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM