کامیاب شوز

گلوکار احمد نواز قطر میں کامیاب شوز کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

لاہور:فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے مزاحیہ اداکار نواز انجم کے صاحبزادے گلوکار احمد نواز قطر میں کامیاب شوز کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ۔لاہور واپسی پر انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قطر میں ہونے والے شو میں جس قدر کامیابی ملی وہ میرے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا ، میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرے گائیکی کے انداز کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی پسند کیا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے قطر میں تین شو ہوئے جو بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے والد اداکار ہیں لیکن مجھے اداکاری نہیں بلکہ گلوکاری کے جراثیم موجود تھے اور میں گلوکار ہی بننا چاہتا تھا ،خدا کا شکر ہے کہ خدا نے مجھے اسی شعبے میں کامیابی عطاءکی ہے ۔ ابھی تو میں نے ابتدا کی ہے ،میری چند البم ریلیز ہوئی ہیں اور انہوں نے بھرپور کامیابیاں سمیٹی ہیں اور میری نظریں مستقبل پر ہیں اور یقین ہے کہ آنے والا وقت میرا ہو گا ۔