لاہور (لاہورنامہ) لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے۔کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ اور چیکنگ سے 6 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارکرلیا گیا۔
ساندہ پولیس نے ملزم بابر،شہباز،بوبی،ذیشان،امتیاز،حیدر علی گرفتار، 09 کلو گرام چرس برآمدکرلیاگیا۔2005 میں ملزم بابر پولیس ریڈ کے دوران سب انسپکٹر پر فائرنگ اور زخمی کر کے فرار ہوا تھا۔ملزم بابرکے خلاف دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل فائرنگ کا مقدمہ بھی درج تھا۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس پی عثمان ٹیپوکا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔