لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے کوتفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرایا، انہوں نے کہا کہ عدالت کی بجائے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔وکیل حمزہ شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے پہلے ہی رجوع کر رکھا ہے، وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق حمزہ شہبازبیرون ملک سے واپس آچکے ہیں۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے کوتفصیلی جواب داخل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔