لاہور:ہر گھر میں ایک درخت لگایا جائے گا۔پنجاب حکومت نے نئے گھر کی تعمیر کا این او سی شجرکاری سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر ہاسنگ محمود الرشید نے رائیونڈ روڈ اڈہ پلاٹ پر پودا لگا کر رنگ روڈ گرین کوریڈور منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر محمود الرشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے ایل ڈی اے کو اس امر کا پابند کر رہے ہیں کہ گھروں میں درخت لگانے والوں کو ہی این او سی جاری کیے جائیں گے۔ہاسنگ سکیم 10 مرلے کے گھر میں دو درخت جبکہ ایک کنال کے گھر میں میں تین درخت لگائے جائیں گے۔چیئرمین پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ درخت لگانے کے لئے 11 انکلیو بنائے گئے ہیں اور کم از کم چھ فٹ کے درخت لگائے جائیں گے۔