خواتین کا کردار

معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شہزادی گلفام

لاہور: اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی ڈی ایس پی شہزادی گلفام نے کہا ہے خواتین معاشرے کا ایک اہم ستون ہے معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عورت ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں قدرت کا انمول تحفہ اور قابل احترام ہستی ہے، مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور انہیں کم تر تصور کیا جاتا ہے۔ معاشرہ میں خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانا بشانہ جدوجہد کررہی ہیں اور بعض شعبوں میں مردوں سے آگے ہیں۔ انہوں کہا کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے اور انہیں برابری کے حقوق اور اختیار دلانے کی جد وجہدہمیشہ جاری ر ہے گی ۔شہزادی گلفام نے مزیدکہا کہ انہوں نے مظلوم طبقات سے زیادتی، ظلم کے خلاف اور خواتین کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ انہوں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد بھی پیش کی۔