واسا کے واٹر سپلائی اور ٹیوب ویل کیلئے استعمال ہونے والے پائپ چوری ہونے کا انکشاف

لاہور: واسا تاج پورہ سب ڈویژن کے عملے نے واسا ٹیوب ویل کے ہی پائپ فروخت کر دئیے۔ انتظامیہ نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا۔ عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی سامنے آ گئی۔ واسا تاج پورہ سب ڈویژن میں اندھیر نگری، چوپٹ راج۔واسا کے واٹر سپلائی اور ٹیوب ویل کیلئے استعمال ہونے والے پائپ چوری ہونے کا انکشاف۔ تاج پورہ سب ڈویژن سے500فٹ طویل پائپ چوری ہوگئے۔چوری میں مبینہ طور پر کرین ڈرائیور، سب انجینئر اور ایس ڈی او ملوث پائے گئے۔7لاکھ مالیت کے سرکاری پائپ پرائیوٹ افراد کو فروخت کر دئیے گئے۔ تحقیقات میں بھانڈا پھوٹ گیا۔ کرین آپریٹر قیصر کر معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ڈی او تاج پور شیخ عمران کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی