NAB

جعلی اکائونٹ کیس :زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن گرفتار

اسلام آباد :نیب نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکریٹری کے ڈی اے کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق سیکریٹری کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) آفتاب میمن پر سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آفتاب میمن سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے قریب سمجھے جاتے ہیں