لاہور (لاہورنامہ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹیز ٹیم نے دوران سرویلنس سرداروں والے باغ کے علاقے میں 4 مشکوک افراد کو دیکھا جس پرتھانہ مانگا منڈی پولیس کو فورا مشتبہ افراد کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
چیکنگ کے دوران ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں،اسلحہ اور نقدی برآمدکر لی گئیں۔ 4 رکنی مسلح ڈکیت گینگ موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کاشف،محسن،شہزاد علی اور علی رضا کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی سدرہ خان کا کہناتھاکہ دوران تفتیش ملزمان نے نقب زنی اور ڈکیتی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔
ملزمان پوش علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور نقب زنی کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔شہری اپنے گرد و نواح کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں .