چین کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔
چینی نائب وزیر تجارت وانگ شوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین ٹیرف میں کمی کیلئےکام کررہے ہیں، تجارتی مذاکرات میں طےکیا جانےوالا ٹریڈ میکنیزم شفاف اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔
وانگ شوان نے مزید کہا کہ تجارتی جنگ میں ایک دوسرے پر عائد ٹیرف فائدہ مند نہیں۔