اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سکل ڈیولپمنٹ کونسل کے اشتراک سے انجنئیرز ڈپلومہ ہولڈرز کی مہارتوں میں اضافہ کے لئے ایک ماہ دورانیہ کا "انڈسٹریل ٹریننگپروگرام "شروع کردیا ہے ۔
یہ سرٹیفکیٹ لیول کا ایک ریگولر تربیتی کورس ہوگا جس میں داخلے سال بھرکھلے رہیں گے تاکہ خواہشمند افراد اپنی مرضی اور سہولت کے تحت اس نئے تعلیمی پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں ۔اس نئے تعلیمی پروگرام میں آٹومیشن اینڈ پراسس کنٹرول پر تربیت دی جائے گی۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یونیورسٹی نے انجنئیرز، ٹیکنالوجسٹ ، ڈپلومہ ہولڈرز ، ایف اے /ایف ایس سی اور اسکلڈ پرسنز کے لئے بھی ایڈوانسڈ انڈسٹریل ٹریننگ ان آٹومیشن اینڈ پراسس کنٹرول پروگرام متعارف کیا ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔