اسلام آباد: یورپی ارکان پارلیمنٹ نے پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط لکھا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان نے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔خط یورپی پارلیمنٹ کے کرن سجاد کریم کی جانب سے لکھا گیا جس پر یورپی پارلیمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ سمیت 40 اران نے دستخط کیے ہیں، خط میں پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی تشویش ناک ہے، دونوں ممالک کی قیادت کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کا آغاز کرے۔خط میں پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رضاکارانہ واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام مذاکرات اور امن کا راستہ کھولنے کا باعث بنے گا جب کہ کشمیریوں کو شریک کیے بغیر دیر پا امن قائم نہیں ہو سے گا جب کہ یورپی پارلیمنٹ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM