سیاسی ایجنڈا

بلاول ،نواز ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، قمرزمان کائرہ

لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور نواز شریف کی ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں،میاں نواز شریف کو سرکاری و نجی طور پرتمام طبی سہولیات ملنی چاہئیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف علیل ہیں، ان کا خاندان فکرمند ہے،بلاول بھٹو ملک سے باہر تھے اس لیے پہلے نواز شریف سے ملاقات کےلئے نہیں جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے بھٹو کے مخالفین کو بھی معاف کردیا تھا، آصف علی زرداری نے بھی مخالفین کو معاف کرکے سیاست کو آگے بڑھایا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کاپیپلز پارٹی سے بغض نظر آ رہا ہے، قائد اعظم،ذوالفقار علی بھٹو،بی بی شہید انگریزی بولتے تھے، بلاول بھٹو کو مختلف زبانوں پر عبور ہے،عمران خان کسی اور کی راہ پر چلتے ہیں جو انگریزی نہیں بولتے۔