حکومت پنجاب

حکومت پنجاب کا سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ،وزیراعظم نے منظوری دیدی

لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے اصولی منظوری دیدی۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اصولی منظوری دیتے ہوئے مکمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرصحت نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور اب وزیراعظم نے اس کی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے صحت کارڈ کا قابل عمل پلان جلد مکمل کرنے پرکام شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دے دی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے جا رہی ہے جس پر وزیراعظم نے اصولی منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو مکمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔سرکاری ملازمین کی طرف سے بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا حکومت پنجاب نے اب سرکاری ملازمین کے لئے صحت کارڈ کا قابل عمل پلان جلد مکمل کرنے پرکام شروع کر دیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے لئے صحت کارڈ کی اجازت دے دی ہے۔