یو ای ٹی کے اشتراک

پاکستان کیبلز کی 70ویں سالگرہ،یو ای ٹی کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

لاہور (لاہورنامہ) 70 سالوں سے، ہم نے جدت طرازی اور جدید تحقیق کو اپنے کاموں کا مرکز بنایا ہواہے۔پاکستان کیبلز کی اگلی دہائیاں ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے میں انجینئرنگ اور اس کے کردار کو تبدیل کرنے کے لیے پائیدار پلیٹ فارمز کو سپورٹ کرنے کے ہمارے وژن سے تقویت پائیں گی.

” ان خیالات کا اظہارپاکستان کیبلز کے سی ای او فہد کے چنائے نے70ویں سالگرہ کے موقع پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینارکا مقصد نوجوان انجینئرز کو پائیدار ترقی میں قیادت کی ترغیب دینا ہے۔اس سیمینار میں، پائیدار انجینئرنگ کے اصولوں پر تین ماسٹر کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ جسے لاہور بچاؤ تحریک کی کنوینر اور لاہور کنزرویشن سوسائٹی کی بورڈ ممبر عمرانہ ٹوانہ سمیت مینیجنگ پارٹنر نیئر علی دادا اینڈ ایسوسی ایٹس رضا علی دادا اور ٹرسٹی ، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر بوندِشمس ثناء ابراہیم نے پیش کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے ماحولیاتی چیلنجز، جیسے میٹھے پانی کی کمی، سموگ، بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور سیلاب، سال بہ سال بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ جدید اور پائیدار حل تیار کیے بغیر ہم مستقبل قریب میں اپنی سرزمین پر زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہوں گے۔

ڈائریکٹرآپریشنزپاکستان کیبلزارشد سفیق بھی سیمینار کا حصہ تھے۔سیمینار میں مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کے سربراہان سمیت طلبائ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔