نوجوان پراسرار طور پر ہلاک

چوہنگ میں 23 سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک

لاہور : صوبائی دارلحکومت کے علاقہ چوہنگ میں 23 سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ڈی ایس پی چوہنگ رانا شفاق نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے جو تندور میں مردہ حالت پایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ لاش مردہ خانے منتقل کردیا گیا ،پوسٹمارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔