لاہور:سکھ مذہب کے روایتی تہوار بیساکھی میلہ کی تقریبات کے لیے انتظامات جاری ،بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آئیں گے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انتظامات کی تیاری اور یاتریوں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کر دیئے ،بھارتی سکھوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزہ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروانا شروع کر دیں ،تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تین ہزار سے زائد سکھ یاتری 12۔اپریل کو واہگہ ریلوے اسٹیشن آئیں گے ،جبکہ 14اپریل کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ مہمان اور اعلی پاکستان حکام شرکت کریں گے ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات کے مطابق بیساکھی میلہ کی تقریب کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں اعلی سطحی انتظامی اجلاس 18مارچ کو ہو گا جس میں پاک فوج ،رینجرز ،پولیس ،داخلہ ،خارجہ ،ایف آئی اے سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او اور دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے ۔ڈپٹی سیکرٹری شرانئز عمران گوندل تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے اور فوکل پرسن بھی ہوں گے ۔ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کا کہنا ہے کہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کی بھر پور میڈیا کوریج کے لیے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی جانب سے خصوصی کارڈ جا ری کیے جائیں گے تاکہ میڈیا کے نمائندوں کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM