ٹیلی کام سیکٹر

ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکس وصولی روکنے کے باعث محصولات میں کمی ہوئی ہے‘چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی

لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں تمام صوبائی ریونیو اتھارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی آراے جاوید احمد ،چیئرمین سندھ ریونیو بورڈخالد محمود،چیئرمین کے پی آر اے طاہر اوکزئی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام ریونیو اتھارٹیز نے ٹیکس اصلاحات کے فروغ پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین جاوید احمد نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے، ایف بی آر کے ساتھ مسائل حل کرنے کیلئے اتفاق رائے سے کوشش جاری ہے ، ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کرنے اور ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے تجاویز مرتب کی جارہی ہیں۔جاوید احمد نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکس وصولی روکنے کے باعث محصولات میں کمی ہوئی ہے ،ٹیلی کام کے علاوہ دیگر سروسز میں ٹیکس وصولی میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔